ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سڑک پر کار روک کر مسافر کو لوٹا گیا

سڑک پر کار روک کر مسافر کو لوٹا گیا

Sun, 16 Oct 2016 02:44:08    S.O. News Service

کنداپور15؍اکتوبر (ایس او نیوز)یہاں سے مضافات میں سنگم کے علاقے میں رات کے وقت سفر کرنے والے ایک شخص کی کار کو سڑک پر روکنے بعد پیٹائی کرنے اور لوٹنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
خبر ہے کہ موبائل سروس کی دکان میں ملازمت کرنے والا سدھیر اچار نامی ایک شخص اپنی کار میں رات کو گھر کی طرف جا رہا تھا۔ سنگم کے علاقے میں بیچ سڑک پر بڑے بڑے پتھر نظر آئے۔سدھیر کار روک کر پتھر ہٹانے کے لئے جیسے ہی باہر نکلا آس پاس چھپے ہوئے کچھ لوگوں نے اس پر حملہ کردیا۔ اس کو سڑک پر لٹاکر بے دردی سے پیٹنے کے بعد اس کے گلے میں موجود سونے کی چین اور نقد26ہزار روپے لوٹ کر وہ لوگ فرار ہوگئے۔سدھیر کی چیخیں سن کر مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اورسدھیر کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔


Share: